سرینگر:وادی کشمیر میں کرکٹ اور فٹ بال کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کا رجحان گولف کی طرف بھی بڑھ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نوجوان اب گولف بھی سیکھ رہے ہیں۔ سرینگر میں لال چوک کے قریب واقع "کشمیر گولف کورس" کو عام نوجوانوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ یہ گولف کورس انگریزوں نے سنہ 1887 میں تعمیر کیا تھا۔ لیکن اس میں وادی کے رئیسوں کو ہی رسائی تھی۔ Kashmir Golf Club Opened For Public
دراصل جموں کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے سنہ 2019 میں گولف کلبز کو عام لوگوں کے لئے کھولنے کے ہدایات دئے تھے تاکہ نوجوان گولف کی طرف مائل ہو سکیں۔ اس ہدایت کے بعد مقامی انتظامیہ نے کشمیر گولف کورس میں گولف اکیڈمی کی شروعات کی، جس میں طلباء و عام نوجوانوں کو یہ کھیل سکھانے کی تربیت دی جارہی ہے۔ طلباء کو گولف ٹرینر روزانہ ٹریننگ دے رہے ہیں تاکہ یہ بچے اس کھیل میں اپنا شوق پورا کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل بھی بنا سکیں۔