نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں جیت کے لئے ریاست کے عوام کو مبارکباد دی اور انتخابی نتائج کو عوام کی جیت اور کانگریس لیڈروں اور کارکنوں کی اجتماعی کوششوں سے تعبیر کیا۔ کھڑگے نے کہا کہ کرناٹک کے عوام نے کانگریس پر جو اعتماد کیا ہے، پارٹی اس پر پورا اترے گی اور ریاست کی ترقی کے لئے جو ترجیحات طے کی گئی ہیں اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو سب سے پہلے شروع کیا جائے گا۔
جب کانگریس صدر سے پوچھا گیا کہ کس پارٹی کے لیڈر کرناٹک کی جیت کو وزیر اعظم نریندر مودی کی شکست بتا رہے ہیں، تو انہوں نے کہا، "سچ یہ ہے کہ یہ انتخابی نتیجہ کرناٹک کے لوگوں کی جیت ہے، یہ جیت ان کی محنت ہے۔ کانگریس قائدین اور کارکنان کے سخت محنت کا نتیجہ ہے۔' کانگریس نے کل شام انتخابات میں کامیاب اپنے امیدواروں کا ایک اجلاس طلب کیا ہے۔