کروار: ریاست کرناٹک کے کروار ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے شوہر اور اس کی پاکستانی نزاد بیوی کو ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں جیل اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ شوہر محمد الیاس کا تعلق ضلع اتر کنڑ کے بھٹکل تعلقہ کے مولانا آزاد روڈ سے ہے جب کہ ان کی پاکستانی بیوی ناصرہ پروین ہیں۔ اس معاملہ میں عدالت نے دونوں کو شریک جرم بنایا گیا ہے اور انہیں سزا سنائی ہے۔ District court sentenced a Pakistani woman to six months jail
Visa Violation Case بھٹکل میں شوہر اور اس کی پاکستانی بیوی کو قید کی سزا - ویزا قوانین کی خلاف ورزی
کرناٹک کی عدالت نے ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں شوہر اور اس کی پاکستانی بیوی کو قید کی سزا سنائی ہے، نیز ان پر جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ District court sentenced a Pakistani woman to six months jail
مزید پڑھیں:۔Pakistani Woman Arrested In Kishanganj Bihar بہار کے کشن گنج سے پاکستانی خاتون گرفتار
17 جون 2014 کو محمود الیاس اپنی پاکستانی بیوی کو مقامی پولیس اسٹیشن اور کروار کے ایف آر او کو بتائے بغیر ویزا کی توسیع کے لیے بھٹکل سے دہلی لے گئے۔ بھٹکل نگر تھانے کے پی آئی پرشانت ایس نائک نے معاملے کی جانچ کی۔ سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے محمود الیاس کو ایک ماہ قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ وہیں ان کی اہلیہ اور پاکستانی خاتون ناصرہ پروین کو 6 ماہ کی قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ سرکاری وکیل تنوجا وی ہوساپٹنا نے مقدمہ میں حکومت کی طرف سے دلیل پیش کی۔