دہلی: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور دیگر ایجنسیوں نے ایک بار پھر ملک بھر میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ اسے دوسرے راؤنڈ کا چھاپہ بتایا جا رہا ہے۔ اتر پردیش، مدھیہ پردیش، پنجاب، دہلی، کیرالہ، گجرات، کرناٹک اور آسام میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تحقیقاتی ایجنسیوں نے صرف کرناٹک سے پی ایف آئی کے 75 ارکان کو حراست میں لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف مقامات سے کل 180پی ایف آئی ممبران کی گرفتاری کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔
تفتیشی ایجنسیوں نے ملک کی آٹھ ریاستوں میں پی ایف آئی کے خلاف تازہ چھاپہ ماری کی ہے، اس دوران پی ایف آئی کے 180 اراکین و عہداران کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تازہ چھاپے ماری میں آسام سے 25، مہاراشتڑ سے چھ، دہلی سے 30، کرناٹک سے 75، گجرات سے 10، اترپریش سے 25 اور مدھیہ پردیش سے 24 کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
کرناٹک کی ریاستی پولیس نے آج ریاست کے بیشتر اضلاع میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) سے تعلق رکھنے والے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے۔ اس دوران پولیس نے 75 کارکنان کو بیرون ملک سے رقم جمع کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ پی ایف آئی کے کارکنان اور رہنماون کے دفاتر اور رہائش گاہوں پر چھاپہ مارا گیا۔ الزام ہے کہ یہ کارروائی غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے مالی معاونت حاصل کرنے کے شبے میں کی گئی۔ اضلاع میں ایس پی کی قیادت میں چھاپے مارے گئے۔ فی الحال ریاستی پولیس نے پی ایف آئی کے 75 کارکنان کو حراست میں لے لیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔Karnataka state police detained more than 40 pfi workers
واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ریاستی پولیس فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے ملک کی 11 ریاستوں میں چھاپے مارے تھے، اس دوران پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے 106 سے زیادہ رہنماوں کو گرفتار کیا ۔ ذرائع نے اے این آئی کو بتایا کہ "11 ریاستوں میں ایک بڑی کارروائی کے دروان این آئی اے، ای ڈی اور ریاستی پولیس نے پی ایف آئی کے 106 سے زیادہ رہنماوں کو گرفتار کیا۔