اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کرناٹک میں 44,631 کووڈ-19 کے مثبت کیسز اور 292 اموات درج - etv bharat urdu news

کرناٹک میں ایک ہی دن میں کووڈ-19 کیسز میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، جہاں گزشتہ روز 44,631 کیسز درج ہوئے ہیں جب کہ 292 اموات کی اطلاع ہے. اس عدد سے اب تک کی مجموعی انفیکشنز کی تعداد 16 لاکھ 90 ہزار 934 ہوچکی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 16،538 ہوئی ہے۔

کرناٹک میں 44,631 کووڈ-19 کے مثبت کیسز اور 292 اموات درج
کرناٹک میں 44,631 کووڈ-19 کے مثبت کیسز اور 292 اموات درج

By

Published : May 5, 2021, 12:10 PM IST

کرناٹک محکمہ صحت کے تازہ بلیٹن کے مطابق ریاست میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 64 ہزار 363 مثبت کووڈ-19 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 12 لاکھ 10 ہزار 013 مریض صحتیابی کے بعد ڈسچارج ہوچکے ہیں۔

بنگلورو اربن ضلع میں کووڈ-19 کی تعداد 20،870 رہی جب کہ اب تک کے ایکٹیو کیسز 3 لاکھ 1 ہزار 712 ہیں سد کے ساتھ ہی مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 40 ہزار 274 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 6،845 اموات ہوچکی ہیں۔

کرناٹک کے دیگر اضلاع میں کووڈ-19 کیسز: محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق میسور میں 2،293 کیسز درج ہوئے ہیں، ہاسن میں 2،278 کیسز، تمکورو میں 1،636 کیسز، منڈیہ میں 1،506، جب کہ گلبرگہ میں 1،280 کیسز درج ہوئے ہیں۔ اسی طرح ریاست کے دیگر اضلاع میں متعدد مثبت کیسز درج ہوئے ہیں۔

ریاست بھر میں گزشتہ روز 1 لاکھ 53 ہزار 707 نمونوں کے ٹیسٹ لئے جاچکے ہیں جس سے اب تک کے کل ٹیسٹ کا عدد 2.62 کروڑ کو پہونچ چکا ہے۔ جب کہ اب تک 99.36 لاکھ لوگوں کو ویکسینیشن کی پہلی اور دوسری ڈوز دی گئی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details