بنگلور: ریاستی بی جے پی رہنما اور رکن پارلیمان نلین کمار کتیل نے اپنے ایک متنازعہ بیان میں کہا کہ پارٹی کے کیڈرز ترقی اور ڈیوپلمنٹ کے بجائے مبینہ لو جہاد مسئلے پر توجہ مرکوز کریں۔ اس سلسلے میں کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ نلین کمار کتیل کا لو جہاد سے متعلق متنازعہ بیان ریاست میں انتخابات سے پہلے نفرت کا ماحول تیار کرنے کی کوشش ہے اور یہ کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجیحات ڈیویلپمینٹ نہیں بلکہ فرقہ پرستی کی سیاست ہے۔ کانگریس نے لو جہاد کے متعلق این آئی اے کے پاس ثبوت نہ ہونے اور مرکزی حکومت کے پاس لو جہاد کی تفصیلات کے فقدان کا حوالہ دیکر بی جے پی رہنما نلین کمار کتیل پر نکتہ چینی کی۔Political leaders react on controversial statement of nalin kumar kateel over love jihad
نلین کمار کتیل کے متنازعہ بیان کے رد عمل میں دلت مائنارٹیز سینا کے صدر اے جے خان نے کہا کہ بی جے پی اپنی گورنمنٹ میں ہورہے کرپشن، اسکیمز میں بدعنوانی و ناکامیوں کو چھپانے کے لئے مذہب کا سہارا لیکر ریاست میں نفرت کی آگ لگانے کی سازش رچ رہی ہے، تاکہ عوام کو گمراہ کرکے انخابات میں جیت حاصل کرے۔ کرناٹک بی جے پی کے صدر نلین کتیل کے لو جہاد پر دیئے گئے بیان پر بی جے پی کے کئی سینئر رہنماؤں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ نلین کمار کتیل نے پارٹی کے کارکنوں سے کہا تھا کہ وہ سڑک اور سیوریج جیسے "معمولی مسائل" کے بارے میں فکر کرنے کے بجائے "لو جہاد'' کو روکنے پر توجہ مرکوز کریں۔