اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کرناٹک: چوبیس گھنٹوں میں 25 ہزار سے زائد کووڈ کیسز، درجنوں افراد ہلاک - ریاست میں مثبت معاملات

ریاست کرناٹک میں اب تک مجموعی طور پر 2،41،79،169 افراد کا کووڈ ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔ وہیں آج 1،62،534 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

Corona in India
Corona in India

By

Published : Apr 23, 2021, 3:20 PM IST

ریاست کرناٹک میں کووڈ 19 کسیز میں دن بہ دن اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 25 ہزار 795 کورونا وائرس کیسز سامنے آئے ہیں، اس کے ساتھ ہی 123 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ریاست میں مثبت معاملات کی کل تعداد 12،47،997 تک پہنچ چکی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 13،885 ہو گئی ہے۔ اس سے قبل بدھ کے روز 23،558 کیسز درج کیے گئے تھے۔

کرناٹک میں اب تک مجموعی طور پر 2،41،79،169 افراد کا کووڈ ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔ وہیں آج 1،62،534 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ صرف ضلع بنگلورو میں ہی 15،244 نئے کووڈ کیسز درج کیے گئے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 5،624 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کیے گئے کووڈ بلیٹن کے مطابق ریاست میں ابھی 1،96،236 ایکٹیو کیسز ہیں جن میں سے 1،95،993 مریض اسپتالوں میں آئسولیشن میں ہیں جبکہ 243 آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

ضلع بنگلورو مثبت کیسز میں سر فہرست ہے، ضلع میں اب تک 5،98،919 کیسز سامنے آئے ہیں، اس کے بعد میسور میں 64،811 اور بلاری میں 44،477 کیسز درج کیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details