بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے شریمنت بالا صاحب پاٹل نے ایک سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس جے ڈی ایس حکومت کو گرانے کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی تھی کہ وہ کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوجائیں۔
پاٹل نے کل کہا کہ میں نے کوئی پیشکش قبول کیے بغیر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ مجھے پارٹی میں شرکت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی۔
میں جو چاہے رقم مانگ سکتا ہوں لیکن مانگ نہیں رہا ہوں۔
شریمنت بالا صاحب پاٹل نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ مجھے ریاست کی بی جے پی حکومت میں وزیر کا عہدہ کیوں نہیں دیا گیا۔ لیکن مجھ سے وعدہ کیا گیا ہے کہ اگلی توسیع میں مجھے یقینی طور پر وزیر کا عہدہ دیا جائے گا۔
میں نے کرناٹک کے سی ایم بسوراج بومائی کے ساتھ بات چیت کی ہے۔
واضح رہے کہ ایم ایل اے شریمنت بالا صاحب پاٹل کرناٹک کی کاگواڑ سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔