اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات دینے والے عبد السبحان کو ہرودیا وانتا ایوارڈ سے نوازا گیا

تعلیمی شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے کے سلسلے میں فیلکن گروپ آف انسٹیٹیوشنز کے ڈائریکٹر اور پرائم منسٹرز 15 پوائنٹ پروگرام کے ریاستی کمیٹی کے ممبر کو وزیر برائے کنڑا اینڈ کلچر کے ہاتھوں 'ہرودیاونتا' ایوارڈز سے نوازا گیا۔

تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات دینے والے عبد السبحان کو ہرودیا وانتا ایوارڈ سے نوازا گیا
تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات دینے والے عبد السبحان کو ہرودیا وانتا ایوارڈ سے نوازا گیا

By

Published : Mar 2, 2021, 3:30 PM IST

حکومت کرناٹک کی جانب سے مختلف میدانوں میں نمایاں خدمات کے لئے ریاست کی 8 شخصیات کو شہر کے چترکلا پریشد میں منعقدہ اجلاس میں 'ہرودیاونتا' ایوارڈز سے نوازا گیا جن میں تعلیمی شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے کے سلسلے میں فیلکن گروپ آف انسٹیٹیوشنز کے ڈائریکٹر اور پرائم منسٹرز 15 پوائنٹ پروگرام کے ریاستی کمیٹی کے ممبر کو وزیر برائے کنڑا اینڈ کلچر کے ہاتھوں 'ہرودیاونتا' ایوارڈز سے نوازا گیا۔

اس ضمن میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان مولانا ابو طالب رحمانی نے عبد السبحان کو مبارکباد پیش کیں اور ان کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے عبد السبحان نے طلبہ کو یہ پیغام دیا کہ وہ غربت اور جہالت کے اندھیرے کو علم کی شمع جلا کر منور کریں۔

تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات دینے والے عبد السبحان کو ہرودیا وانتا ایوارڈ سے نوازا گیا

مزید پڑھیں:'بسواکلیان سے بی نارائین راؤ کی اہلیہ کو ٹکٹ دیا جائے'

اس موقع پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان مولانا ابو طالب رحمانی نے بتایا کہ' علم کی روشنی کو دور تک پھیلانے کے لئے مساجد و مدارس کی خدمات کرنی ہونگی اور مکاتب کے نظام کا مضبوط کرنا ہوگا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details