اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Congress MLAs Spend Night in Assembly: کرناٹک کانگریس کے ارکان نے اسمبلی میں رات گذاری - کے ایس ایشورپا کو برخاست کرنے کا مطالبہ

ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی ہونے کے بعد بھی کانگریس کے ارکان وہیں بیٹھے رہے۔ اسمبلی کے اسپیکر وشویشور ہیگڈے کاگیری اور سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے بعد میں اپوزیشن رہنماء اور کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے رہنماء سدارامیا اور ڈی کے شیوکمار سے اسمبلی احاطے میں ملاقات کی اور انہیں منانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے۔ Eshwarappa's Saffron Flag Statement

کرناٹک کے کانگریس اراکین اسمبلی نے اسمبلی میں ہی رات گزاری
کرناٹک کے کانگریس اراکین اسمبلی نے اسمبلی میں ہی رات گزاری

By

Published : Feb 18, 2022, 10:22 AM IST

کرناٹک کے دیہی ترقیات اور پنچایت راج کے وزیر کے ایس ایشورپا کو برخاست کرنے اور قومی پرچم پر ان کے بیان پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس کے اراکین اسمبلی نے جمعرات کو اسمبلی اور قانون ساز کونسل میں رات گزاری۔ Congress Men Stage Night Dharna Against Eshwarappa's satement

دونوں ایوانوں میں دن بھر کانگریس ارکان کا احتجاج جاری رہا، ساتھ ہی کرناٹک قانون ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل میں مسلسل دوسرے دن بھی ہنگامہ جاری رہا۔ رات کا کھانا کھانے کے بعد اراکین، اسمبلی کے اندر ہی بستر لگا کر لیٹ گئے۔

ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی ہونے کے بعد بھی کانگریس کے ارکان وہیں بیٹھے رہے۔ اسمبلی کے اسپیکر وشویشور ہیگڈے کاگیری اور سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے بعد میں اپوزیشن رہنماء اور کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے رہنماء سدارامیا اور ڈی کے شیوکمار سے اسمبلی احاطے میں ملاقات کی اور انہیں منانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہی قانون ساز کونسل میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔

مزید پڑھیں:۔Karnataka Government Bans Hijab in Minority Institutions: کرناٹک حکومت نے اقلیتی اداروں میں حجاب پر پابندی لگائی

کونسل کے صدر بسواراج ہوراٹی نے کانگریس اراکین کو احتجاج واپس لینے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ کانگریس قائدین نے اسمبلی اور کونسل میں دن رات احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا۔ وہیں کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور بی جے پی رہنماء بی ایس یدی یورپا نے اپوزیشن رہنماوں سے بات کرنے کے بعد کہا کہ ہم کل ان سے دوبارہ بات کریں گے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details