اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد یدیورپا نے صحافیوں سے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کا ریاست میں قہر بڑھتا جارہا ہے، نائٹ کرفیو اور ہفتہ وارکرفیو لگانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔
کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا اسپتال سے ڈسچارج - corona virus
کورونا وائرس سے متاثر کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا کو جمعرات کے روز منی پال اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ یدیورپا کوکورونا وائرس سے متاثرپائے جانے کے بعد 16 اپریل کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا اسپتال سے ڈسچارج
لوگوں کو بغیر ضروری کام کے گھروں سے نہیں نکلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی دوری بنائے رکھتے ہوئے ماسک ضرور لگانا چاہیے۔ حکومت جنگی سطح پر تمام احتیاطی اقدامات کررہی ہے۔ کورونا وائرس کا قہر بڑھنے سے روکنے کے لئے لوگ حکومت کا تعاون کریں۔ انہوں نے بتایا کہ صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے شام کو ایک میٹنگ بلائی گئی ہے۔