اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Karnataka Cm Test Corona Positive :کرناٹک کے وزیراعلی کورونا سے متاثر

کرناٹک میں آج دیر شام تک COVID-19 کے کیسز میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جن کی تعداد 11,698 رہی اور 4 اموات ہوئی ہیں، ان اعداد سے کیسز کی تعداد بڑھ کر 30,63,656 ہوگئی اور اموات کی تعداد 38,374 ہوگئی۔ Corona Cases In Karnataka

کرناٹک سی ایم بومئی کورونا سے متاثر
کرناٹک سی ایم بومئی کورونا سے متاثر

By

Published : Jan 11, 2022, 4:49 AM IST

کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومائی نے آج ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی کوویڈ 19 ٹیسٹ ریپورٹ مثبت یے۔ "میں نے آج ہلکی علامات کے ساتھ کوویڈ 19 کے لئے مثبت تجربہ کیا ہے۔ میری طبیعت ٹھیک ہے، میں ہوم کوارنٹائن میں ہوں۔ Karnataka Cm Test Corona Positive



کرناٹک میں آج بروز پیر کی دیر شام تک COVID-19 کے کیسز میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جن کی تعداد 11,698 رہی اور 4 اموات ہوئی ہیں، ان اعداد سے کیسز کی تعداد بڑھ کر 30,63,656 ہوگئی اور اموات کی تعداد 38,374 ہوگئی۔ Corona Cases In Karnataka

کرناٹک سی ایم بومئی کورونا سے متاثر

مزید پڑھیں:JP Nadda and Rajnath singh Tests Positive for Covid-19: راجناتھ سنگھ اور جے پی نڈا کورونا متاثر ہوئے



ریاست میں گزشتہ ہفتے دسمبر سے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور اتوار کو 12,000 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیر کو نئے کیسوں میں سے 9,221 بنگلورو اربن سے رہے جن میں 829 لوگوں کو علاج کے بعد فارغ کیا گیا اور دو اموات ہوئی ہیں۔ ریاست بھر میں فعال کیسز کی کل تعداد اب 60,148 ہے۔


مزید پڑھیں:۔Wrath of Covid-19 in India: ملک میں کورونا وائرس کے مزید ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد نئے کیسز درج


محکمہ صحت کے بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ 1,148 ڈسچارجز ہوئے ہیں، جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 29,65,105 ہوگئی ہے۔

بنگلورو اربن کے علاوہ میسور میں دوسرے سب سے زیادہ 309 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے، منڈیہ 306، اڈوپی 219، جنوبی کنڑا 176، ہاسن 171 اس کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details