ریاست کی بی جے پی حکومت نے جمعہ کو ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں ریزرویشن بڑھانے اور دوبارہ ایڈجسٹمنٹ کرنے کا ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ کابینہ کی میٹنگ میں درج فہرست ذات برادری کو اندرونی ریزرویشن دینے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا گیا۔ ساتھ ہی دیگر پسماندہ طبقات کو 4 فیصد ریزرویشن دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وہیں مسلم کمیونٹی کے لیے ریزرویشن کوٹہ منسوخ کر دیا گیا۔ ویرا شیوا لنگایت کو 2 ڈی زمرہ میں 7 فیصد اور ووکلیگا کمیونٹی کو 2سی زمرے میں 6فیصد ریزرویشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعلی بسواراج بومئی نے جمعہ کی شام اسمبلی میں کابینہ کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں ریزرویشن سے متعلق فیصلے کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ درج فہرست ذات برادری کو اندرونی ریزرویشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ووکلیگا اور لنگایت برادریوں کے لیے نئے بنائے گئے 2C اور 2D زمروں کے لیے ریزرویشن مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی بومئی نے اعلان کیا کہ ووکلیگا اور دیگر کمیونٹیز کو 2C زمرہ کے تحت 6فیصد ریزرویشن دیا جائے گا۔