اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کانکی نارہ کشیدگی، ترنمول رہنما کو گولی مار دی گئی - ترنمول کانگریس رہنما نور جمال نیا بازار میں واقع پارٹی آف

شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ کے تحت بھاٹ پاڑہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے ترنمول کانگریس کے رہنما کو گولی مار دی۔ ترنمول کانگریس کے رہنما کو گولی مارنے کے واقعے کے بعد پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی.

کانکی نارہ کشیدگی، ترنمول رہنما کو گولی مار دی گئی
کانکی نارہ کشیدگی، ترنمول رہنما کو گولی مار دی گئی

By

Published : May 1, 2021, 12:36 PM IST

شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ کے تحت بھاٹ پاڑہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے ترنمول کانگریس کے رہنما کو گولی مار دی۔ جس کے سبب علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 مکمل ہونے کے باوجود شمالی 24 پرگنہ میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ جہاں بیرکپور پارلیمانی حلقے کے بیشتر علاقوں میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان تشدد کا بازار گرم ہے۔

شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ کے تحت بھاٹ پاڑہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے ترنمول کانگریس کے رہنما کو گولی مار دی۔ ترنمول کانگریس کے رہنما کو گولی مارنے کے واقعے کے بعد پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی.

باخبر ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس رہنما نور جمال نیا بازار میں واقع پارٹی آفس سے باہر نکل رہے تھے تبھی نامعلوم شرپسندوں نے انہیں گولی مار دی۔ پولیس نے موقع پر پہونچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔ حالات کو قابو میں کرنے کے بعد وہاں کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش شروع کردی گئی ہے. اس معاملے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش جاری ہے اور شرپسندوں کو جلد ہی ڈھونڈ نکالا جائے گا۔

پولیس کے مطابق زخمی ٹی ایم سی رہنما کی شناخت نور جمال عرف صاحب کے طور پر ہوئی ہے. انہیں دو گولی ماری گئی ہے. حالت تشویشناک ہونے کے بعد انہیں کولکاتا منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ترنمول کانگریس کے حامیوں نے اس معاملے میں شرپسندوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا اور احتجاجی دھرنے پر بیٹھ گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details