اداکارہ کنگنا نےمنگل کے روز اپنے آبائی علاقہ منالی میں اپنے نئے کاروبار کی تصاویر شیئر کیں۔
اداکارہ نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ میں آپ سب کے ساتھ میں اپنا خواب شیئر کرنا چاہوں گی جو ہمیں اور قریب لائے گا۔ سنیما کے علاوہ میں کھانے میں بھی شوق رکھتی ہوں۔ اس نئے گام میں تعاون کرنے کے لیے میں اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔
اداکارہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے "نئے منصوبہ" کے بارے میں اشارہ کیا تھا حالانکہ انھوں نے اس بارے میں تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا تھا۔
اپنی آنے والی اسپائی تھرلر فلم "دھاکڑ" کے بھوپال شیڈول کے لئے شوٹ سمیٹنے کے بعد، کنگنا نے اتوار کے روز ٹویٹ کیا اور اپنے نئے منصوبہ کا اشارہ کیا۔ا
داکارہ نے لکھا تھا"ریپٹ الرٹ شیڈول... آپ کا شکریہ چیف رازی اور میرے پیارے دوست سہیل کی امیزانگ ٹیم جس میں میری زندگی کا وقت گزرا تھا۔ # دھاکڑ کچھ اور حیرت انگیز ہونے والا ہے۔ نیو وینچر