اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کنگنا رناوت پاسپورٹ کی تجدید کے لیےعدالت سے رجوع - بامبے ہائی کورٹ

وکیل رضوان صدیقی کے توسط سے دائر اپنی درخواست میں رناوت نے کہا کہ ان کے پاسپورٹ کی تجدید ممبئی میں مقامی پاسپورٹ اتھاریٹی نے نہیں کی، اس بنیاد پر انکار کردیا تھا کہ ان کے خلاف باندرہ پولیس نے بغاوت اور مبینہ نفرت انگیز ٹویٹز کے لئے ایف آئی آر درج کی تھی۔

کنگنا رناوت پاسپورٹ کی تجدید کےلیےعدالت سے رجوع
کنگنا رناوت پاسپورٹ کی تجدید کےلیےعدالت سے رجوع

By

Published : Jun 15, 2021, 8:48 AM IST

اداکارہ کنگنا رناوت نے پیر کو بامبے ہائی کورٹ میں رجوع کیا تاکہ ریجنل پاسپورٹ اتھاریٹی کو ان کے پاسپورٹ کی تجدید کے لیےہدایت دی جائے۔

وکیل رضوان صدیقی کے توسط سے دائر اپنی درخواست میں رناوت نے کہا کہ ان کے پاسپورٹ کی تجدید ممبئی میں مقامی پاسپورٹ اتھاریٹی نے نہیں کی، مقامی آفس نے اس بنیاد پر انکار کردیا تھا کہ ان کے خلاف باندرہ پولیس نے بغاوت اور مبینہ نفرت انگیز ٹویٹز کے لئے ایف آئی آر درج کی تھی۔

رناوت نے اپنی درخواست میں کہا کہ پاسپورٹ اتھاریٹی نے مذکورہ ایف آئی آر کی وجہ سے سفری دستاویز کی تجدید یا دوبارہ جاری کرنے پر اعتراض کیا ہے۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہیں اپنی آنے والی فلم 'دھکڑ' کی شوٹنگ کے لئے رواں ماہ ہنگری کے شہر بڈاپسٹ کا سفر کرنا ہے اور اس طرح انھیں اپنے پاسپورٹ کی تجدید کی ضرورت ہے۔

منگل کو جسٹس پرسنا بی ورالے کی سربراہی میں ڈویژن بنچ اس درخواست کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ باندرہ پولیس نے اکتوبر 2020 میں ٹویٹر پر اپنے ریمارکس کے ذریعے برادریوں کے مابین دشمنی کو فروغ دینے کے الزام میں رناوت اور ان کی بہن رنگولی چاندیل کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details