سوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹویٹر پر سرگرم مسٹر کمار نے جیسوال کی ستائش کرتے ہوئے کہا ”آپ نے پہلے ہی تعلیم اور کھیل کود کے شعبہ جات میں ناقابل یقین ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی ملین افراد کے دلوں کو جیت لیا ہے۔ آپ نے کالیشورم پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلات بتائی ہیں، جو ہمارے لئے حیران کن ہے۔ یہ پروجیکٹ غیر معمولی وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ کے ذہن کی اختراع ہے۔ آپ کی اس مساعی پر آپ کا شکریہ“۔
کالیشورم پروجیکٹ۔ رکن پارلیمنٹ سنتوش کمار نے نینا جیسوال کی ستائش کی
تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کے رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار نے ریاست کے کالیشورم پروجیکٹ کے سلسلہ میں ٹیبل ٹینس کھلاڑی نینا جیسوال کی جانب سے ویڈیو کی شکل میں پیش کردہ پریزنٹیشن کی کافی ستائش کی ہے۔
کالیشورم پروجیکٹ
یو این آئی