سابق صدر جمہوریہ آنجہانی ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کے بڑے بھائی محمد موتھو میرا لیبائی مرائکایر کا رامیشورم میں واقع ان کی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے۔ وہ 104 برس کے تھے۔ وہ کچھ عرصے سے بیمار تھے۔
ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کے بڑے بھائی کا انتقال - رامشورام
جسد خاکی کو تدفین سے قبل خراج عقیدت کے لئے فی الحال گھر پر رکھا گیا ہے۔ آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔
![ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کے بڑے بھائی کا انتقال Kalam's brother](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-10914069-1103-10914069-1615165869495.jpg)
Kalam's brother
جب 2016 میں مرائکایر 100 سال کے ہو ئے تو ان کی سالگرہ رامیشورم میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی تھی، ان کے ہزاروں خیر خواہ کلام کی رہائش گاہ پر مرائکایر کو مبارکباد دینے پہنچے تھے۔
جسد خاکی کو تدفین سے قبل خراج عقیدت کے لئے فی الحال گھر پر رکھا گیا ہے۔ آخری رسومات پیر کو ادا کی جائیں گی۔