اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Delhi Liquor Policy Scam کے کویتا نے دہلی شراب بدعنوانی معاملہ میں لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی - دہلی شراب بدعنوانی معاملہ

تلنگانہ قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا نے دہلی شراب بدعنوانی معاملہ میں عائد کئے گئے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ Delhi Liquor Policy Scam

کے کویتا نے دہلی شراب بدعنوانی معاملہ میں عائد کئے گئے تمام الزامات کی تردید کی
کے کویتا نے دہلی شراب بدعنوانی معاملہ میں عائد کئے گئے تمام الزامات کی تردید کی

By

Published : Aug 22, 2022, 3:32 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کی قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا TRS Legislative Council member K Kavita نے دوٹوک انداز میں واضح کیا کہ ان کا دہلی میں شراب گھوٹالہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، مرکز اس کی جانچ کروا سکتی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان پر الزامات لگانے والے دہلی بی جے پی کے رہنما پرویش ورما، ایم پی اور سابق رکن اسمبلی منجندرسرسا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں پہلے ہی قانونی ماہرین کے ساتھ بات چیت کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی اپوزیشن پارٹیوں کے تئیں بی جے پی کی جانب سے تعصب کی سیاست کرنا جمہوریت میں اچھا عمل نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ بلقیس بانو Bilkis Bano اور دیگر مسائل پر مرکز سے سوال کرتی رہیں گی۔ ان معاملات پر جواب دیئے بغیر اپوزیشن پر کیچڑ اچھالنے کا رویہ ٹھیک نہیں۔

مزید پڑھیں:۔Bilkis Bano Rape Case بلقیس بانو کیس کے مجرمین کی رہائی سے گجرات حکومت نے وحشیانہ سوچ کو فروغ دیا

انہوں نے کہا کہ مرکز کے خلاف لڑائی میں ٹی آر ایس پیچھے نہیں ہٹے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ تحریک کے دوران بھی ان کے والد پر کئی الزامات لگائے گئے تھے۔ وزیراعلی ایک خواب اور ایجنڈے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں کہ بھارت کو کس طرح ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details