نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو نے سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کو اگلاسی جے آئی مقرر کیا ہے۔ مرکزی وزارت قانون و انصاف کے محکمہ قانون نے جسٹس چندر چوڑ کی تقرری سے متعلق پیر کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، صدر جمہوریہ نے آئین ہند کے آرٹیکل 124 کی شق (2) کے ذریعے عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، سپریم کورٹ کے جج (ڈاکٹر) جسٹس دھننجے یشونت چندرچوڑ کو 9 نومبر 2022 سے بھارت کا چیف جسٹس مقررکیا ہے۔Chandrachud appointed 50th Chief Justice of India
موجودہ چیف جسٹس آف انڈیا یو یو للت نے 11 اکتوبر کو مرکزی حکومت سے جسٹس چندر چوڑ کو اپنا جانشین بنانے کی سفارش کی تھی۔ جسٹس چندر چوڑ ہندوستان کے 50ویں چیف جسٹس ہوں گے۔ وہ اگلے ماہ کی 9 تاریخ کو حلف لیں گے اور 10 نومبر 2024 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ سپریم کورٹ کی روایت کے مطابق عام حالات میں سینیئر ترین جج کو چیف جسٹس بنانے کی روایت رہی ہے۔ جسٹس چندر چوڑ اس سلسلے میں جسٹس للت کے بعد آتے ہیں۔DY Chandrachud Appointed 50th CJI