منیش سسودیا نے کہا کہ گوا میں ہونے والے اسبلی انتخابات سے صرف دو ماہ قبل بی جے پی گوا میں اپنا وزیر اعلیٰ تبدیل کرنے جارہی ہے۔
بی جے پی کا ماننا ہے کہ گوا کے موجودہ وزیر اعلیٰ پرمود ساونت کی نااہلی کی وجہ سے ان کے خلاف عوامی غصہ بڑھ گیا ہے۔ اس وقع پر منیش سسودیا نے کہا کہ قابل معتبر ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ بی جے پی گوا میں اسمبلی انتخابات سے صرف دو ماہ قبل پرمود ساونت کو وزیر اعلیٰ بنانے کی جگہ کسی اور کو وزیر اعلیٰ بنانے والی ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ گوا کے لوگ موجودہ پرمود ساونت حکومت سے ناخوش ہیں اور بی جے پی کے لیے پرمود ساونت کی قیادت میں گوا میں الیکشن لڑنا مشکل ہوگا۔ لیکن وزیر اعلیٰ کو تبدیل کرنے سے اب کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ گوا کے لوگوں نے اپنا مزاج بنالیا ہے۔ اس الیکشن میں عام آدمی پارٹی حکومت بنائے گی۔