پی جی نیٹ کونسلنگ میں تاخیر پر گزشتہ کئی ہفتوں سے احتجاج Doctors Protest over delay PG Neet counseling کر رہے جونیئر ڈاکٹرز نے جمعہ کو اپنی ہڑتال ختم کر دی اور مرکزی وزیر صحت و خاندانی فلاح و بہبود منسکھ منڈاویا سے اس معاملے کو جلد از جلد حل کرنے اپیل کی۔
انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن Indian Medical Association کے قومی صدر ڈاکٹر سہجانند پرساد سنگھ اور جنرل سکریٹری ڈاکٹر جیش ایم لیلے نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 'منسکھ منڈاویا نے اس پورے معاملے کو دیکھنے اور اسے جلد حل کرنے کا یقین دلایا ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'جونیئر ڈاکٹروں نے آج 12 بجے کے بعد متعلقہ ہسپتالوں میں واپسی شروع کردی۔ انہوں نے کہا کہ 'ڈاکٹرز نے کورونا وبا کے دوران انتھک محنت کی اور ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ڈاکٹروں نے کام پر واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹروں کو ہڑتال پر جانے پر مجبور کیا گیا۔'
ڈاکٹر سنگھ اور ڈاکٹر لیلے نے بتایا کہ 'ڈاکٹروں کے ایک وفد نے کل دیر شام مرکزی وزیر صحت و خاندانی فلاح و بہبود سے ملاقات کی تھی اور انہیں پورے معاملے اور ڈاکٹرز کے مطالبات سے آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 'ڈاکٹرز نے مرکزی وزیر سے ملاقات Doctors meet Union Minister Mansukh Mandaviya اور کووڈ انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 'ہسپتالوں کی صورتحال جلد معمول پر آجائے گی۔'