اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Nadda Praised PM Narendra Modi مودی کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

نڈا نے این ڈی ایم سی کنونشن سنٹر میں منعقدہ کتاب مودی ایٹ 20 پر بحث میں حصہ لیا اور وزیر اعظم مودی کی شخصیت، فلسفہ زندگی، تنظیمی صلاحیتوں اور بے مثال قائدانہ صلاحیتوں پر تفصیل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی خصوصیات کو روشنی ڈالی۔ Nadda on Book Modi at 20

مودی کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
مودی کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

By

Published : Aug 24, 2022, 7:55 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی کو 'ون لائف - ون مشن' کی منفرد مثال بتاتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے منگل کو کہا کہ ان کا بے داغ اور ہر لمحہ ملک کے لئے وقف زندگی کی وجہ سے ان کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ نڈا نے یہاں این ڈی ایم سی کنونشن سنٹر میں منعقدہ کتاب مودی ایٹ 20 پر بحث میں حصہ لیا اور وزیر اعظم مودی کی شخصیت، فلسفہ زندگی، تنظیمی صلاحیتوں اور بے مثال قائدانہ صلاحیتوں پر تفصیل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی خصوصیات کو روشنی ڈالی۔ Modi's popularity is steadily increasing Says Nadda

اس پروگرام میں سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر پرکاش جاوڈیکر، پارٹی کے قومی نائب صدر وجیانت جئے پانڈا، پارٹی کی قومی سکریٹری محترمہ الکا گرجر، دہلی ریاستی بی جے پی صدر آدیش گپتا اور پارٹی کے سینئر لیڈر وجے گوئل سمیت کئی معززین اور خاص لوگ موجود تھے۔ اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے بی جے پی کے صدر نے کہا کہ وزیر اعظم مودی 'ون لائف - ہن مشن' کے قول کو سمجھ کر ایک معنی خیز انداز میں جیتے ہیں۔ ان کی زندگی کا ہر لمحہ، ہر پل ملک کی خدمت اور ملک کی ترقی کے لیے وقف ہے۔ اتنی مختصر مدت میں اتنی عظیم شخصیت کی زندگی پر بحث کرنا ناممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: BJP President J P Nadda: مسئلہ کشمیر پر خاموشی نہیں، مسلسل کارروائی جاری ہے، نڈا کا دعویٰ

مودی ایٹ 20 کتاب میں وزیر اعظم کی زندگی کے اہم پہلوؤں، ان کے کام کرنے کے انداز اور ان کے فلسفے کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ 50 سال کی عوامی زندگی اور پہلے گجرات کے وزیر اعلی کے طور پر اور اب ایک آئینی عہدے پر ملک کے وزیر اعظم کے طور پر 20 سال۔ ان کی پوری زندگی بے داغ اور ہمیشہ قوم کی خدمت کے لیے وقف رہی۔ یہ ایک منفرد ریکارڈ ہے۔ ہر روز، ہر لمحہ، ہر پل وزیراعظم کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجی اور سیاسی موضوعات میں دلچسپی رکھنے والوں کو اس کتاب کو ضرور پڑھنا چاہئے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details