اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi's UK Remarks برطانیہ میں راہل گاندھی کے ریمارکس پر بی جے پی رہنماؤں کی تنقید

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے راہل گاندھی پر برطانیہ میں ان کے ریمارکس پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ جے پی نڈا نے کہا کہ راہل گاندھی اب اس ملک مخالف دشمن ٹول کِٹ کا مستقل حصہ بن گئے ہیں۔JP Nadda and Shivraj Chauhan criticized Rahul Gandhi

راہل گاندھی کا برطانیہ میں ان کے ریمارکس
راہل گاندھی کا برطانیہ میں ان کے ریمارکس

By

Published : Mar 17, 2023, 11:47 AM IST

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا نے جمعہ کو راہل گاندھی پر برطانیہ میں ان کے ریمارکس پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ وہ قوم پرستی مخالف ٹول کٹ کا مستقل حصہ بن گئے ہیں۔ انہوں نے این آئی اے کو بتایا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کانگریس پارٹی ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ قوم کی طرف سے بار بار مسترد کیے جانے کے بعد بھی راہل گاندھی اب اس ملک دشمن ٹول کٹ کا مستقل حصہ بن گئے ہیں۔ انہوں نے راہل گاندھی سے سوال کیا کہ بھارت کے اندرونی معاملات میں کسی دوسرے ملک کی مداخلت کا مطالبہ کرنے پر ان کا ارادہ کیا ہے۔

وہیں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے جمعرات کو کانگریس رہنما راہل گاندھی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا ہے کہ راہل گاندھی سچے ہندوستانی نہیں ہیں۔ بیرون ملک جا کر ملک کے وقار کو مٹی میں ملانے کا کام کیا ہے، جو لوگ بھارت سے باہر بھارت پر تنقید کرتے ہیں کیا یہ ایک سچے ہندوستانی کی نشانی ہے؟ مجھجے ان کے ہندوستانی ہونے پر شک ہے۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کرناٹک میں منعقدہ ایک روڈ شو میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ کرناٹک اسمبلی انتخابی مہم میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیوراج سنگھ نے کہا کہ کوئی بھی سچا محب وطن بیرون ملک جا کر اپنے ملک کے بارے میں برا بھلا نہیں کہہ سکتا۔ کیا فوج کا اقدار پست کرنا، چین کی زبان بولنا ایک سچے ہندوستانی کی نشانی ہے؟ وہ ملک اور پارلیمنٹ میں ایسا نہیں بولتے ہیں بلکہ بیرون ملک جا کر بھارت کے خلاف بولتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ان کے سچے ہندوستانی ہونے پر شک ہے۔ اس کی ذہنی عمر پانچ سال سے کم معلوم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں امریکہ گیا تو منموہن سنگھ بھارت کے وزیر اعظم تھے۔ جب مجھ سے بیرون ملک وزیر اعظم ہند کے بارے میں پوچھا گیا تو میں نے بھارتی وزیراعظم کی تعریف کی تھی، میں نے کہا تھا کہ بھارت کے وزیر اعظم ہمارا فخر ہیں۔

مزید پڑھیں:۔Rahul Gandhi Slams RSS بھارت کے تمام اداروں پر آر ایس ایس کا قبضہ، راہل گاندھی

شیوراج سنگھ چوہان کرناٹک میں او بی سی کنونشن میں بھی گئے تھے۔ انہوں نے مدھیہ پردیش کی لاڈلی لکشمی یوجنا، لاڈلی بہنا یوجنا سمیت کئی اسکیموں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ اس سے پہلے شیوراج نے روڈ شو بھی کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کرناٹک میں مئی میں انتخابات ہو سکتے ہیں۔ الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔ اسی لیے بی جے پی اور کانگریس سمیت کئی علاقائی پارٹیوں نے انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔ بی جے پی نے بھی او بی سی کنونشن کے ذریعے بڑی تعداد میں اس طبقے کو متاثر کرنے کی کوشش کی ہے۔ مدھیہ پردیش میں بھی او بی سی ایک بڑا مسئلہ رہا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے مدھیہ پردیش میں او بی سی ریزرویشن بڑھا کر 27 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس پر بھی سیاست ہمیشہ گرم رہتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details