اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مودی کی قیادت میں گڈگورننس اور ترقی کا سفر جاری: امت شاہ - अमित शाह

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا کہ نریندر مودی نے گجرات کے وزیراعلیٰ کے طورپر ترقی اور گڈگورننس کا جو سفر شروع کیا تھا، وہ ان کے وزیراعظم کے دور میں بھی بلاتعطل جاری ہے۔

amit shah
امت شاہ

By

Published : Oct 7, 2021, 7:12 PM IST

امت شاہ نے گجرات اور مرکزی حکومت کے سربراہ کے طور پر عوامی خدمت کے 20 برس مکمل کرنے پر وزیراعظم مودی کو جمعرات کو نیک خواہشات دیتے ہوئے کہا کہ آج سے 20 برس قبل نریندرمودی جی نے گجرات کے وزیراعلیٰ کے طورپر حلف لیا اور وہاں سے شروع ہوا ترقی اور گڈگورننس کا سفر آج تک بلاتعطل جاری ہے۔ ان 20 برسوں میں مودی جی نے عوام اور ملک کی ترقی کے لئے دن رات ایک کرکے محنت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی مضبوط قوت ارادی سے ناممکن کو ممکن کرکے دکھایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست اور مرکزی حکومتوں کے سربراہ کے طورپر عوامی خدمت کے 20 سال مکمل ہونے پر وزیراعظم نریندر مود ی جی کو مبارکباد دیتا ہوں۔ غریبوں کی فلاح وبہبود کے وقف ان 20 برسوں میں مودی جی نے اپنی مضبوط قوت ارادی اور وقت سے آگے کی سوچ سے ناممکن کو ممکن کرکے دکھایا۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے نریندر مودی جی کی قیادت میں پہلے گجرات اور پھر مرکز میں حکومت اور تنظیم میں کام کرنے کا موقع ملا۔ آئییے مودی جی قیادت میں ہم تمام اہل وطن مل کر ایک طاقتور اور خودکفیل بھارت کے عزم کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے اپنی مکمل کوشش کریں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی نے 20 سال پہلے آج ہی کے دن گجرات کے وزیراعلی کے طورپر حلف لیا تھا اور اس کے بعد 2014میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے مرکز میں اقتدار میں آنے کے بعد انہوں نے وزیراعظم کے طورپر ملک کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details