میڈیا اکیڈمی کے صدر آر ایس بابو نے جمعرات کو یو این آئی کو بتایا کہ ’’محترمہ برکھا دت کو چیلنجنگ وبائی دور میں بہ ذریعہ سڑک کیرلا سے جموں و کشمیر کا سفر کر کے کووڈ پر 100 دن کی جرات مندانہ رپورٹنگ کے لیے سال 2020 کے قومی ایوارڈ کے منتخب کیا گیا ہے‘‘۔ Barkha Dutt Gets Kerala Media Academy Award
مسٹر بابو نے کہا کہ ’’ایوارڈ میں ایک لاکھ روپے، ایک یادگاری نشان اور ایک سرٹیفکیٹ شامل ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارئی وجین کی طرف سے محترمہ برکھا دت کو ترواننت پورم میں 13 سے 23 فروری تک منعقد ہونے والی فوٹو نمائش میں یہ ایوارڈ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
Barkha Dutt Gets Kerala Media Academy Award:صحافی برکھا دت نیشنل میڈیا ایوارڈ کے لئے منتخب
سینئر ٹیلی ویژن صحافی اور موجو اسٹوری کی ایڈیٹر برکھا دت کو صحافت میں ان کی شاندار خدمات کے لیے کیرالہ میڈیا اکیڈمی کے نیشنل میڈیا ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ Barkha Dutt Gets Kerala Media Academy Award
مزید پڑھیں:۔Two Kashmiri Journalists Win Award: دو کشمیری صحافیوں نے ریڈ انک 2021 ایوارڈ جیتا
انہوں نے کہا کہ ملیالہ منورما کے سابق ایڈیٹوریل ڈائریکٹر تھامس جیکب کی سربراہی میں ایک کمیٹی نے محترمہ برکھا دت کو اس باوقار ایوارڈ کے لیے منتخب کیا ہے۔
اس سے قبل محترمہ برکھا دت نے بھی ٹویٹ کرکے کہا تھا کہ ’’ابھی ابھی یہ اطلاع دی گئی کہ مجھے کووڈ کی مدت کے دوران رپورٹنگ کے لیے کیرالہ میڈیا اکیڈمی کی جانب سے نیشنل میڈیا ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
(یو این آئی)