پٹنہ: بہار کے صحافتی حلقوں میں نمایاں شناخت رکھنے والے مشہور اردو صحافی و متعدد کتابوں کے مصنف اشرف استھانوی کا دیر شام انتقال ہو گیا، وہ گزشتہ کئی دنوں سے بیمار چل رہے تھے۔ ان کے انتقال کی تصدیق ان کے بھائی جاوید اشرف نے کی ہے۔ اشرف استھانوی بہار کے ضلع نالندہ کے استھانواں گاؤں کے رہنے والے تھے مگر عرصہ دراز سے پٹنہ کے فقیر بارہ محلے میں مقیم تھے۔ مرحوم کے انتقال سے بہار کی صحافت میں ایک برا خلا ہو گیا، مرحوم اردو کے ساتھ ہندی زبان میں بھی مقبول صحافی رہے ہیں۔ دونوں زبان کے صحافتی برادری میں غم کی لہر ہے۔ Journalist Ashraf Asthanwi Passed Away
اشرف استھانوی بہار کے سابق گورنر اخلاق الرحمن قدوئی کے مدت کار میں بڑا اثر و رسوخ رکھتے تھے، کافی دنوں تک اخلاق الرحمن قدوئی کے ذاتی مشیر کار بھی رہیں۔ انہوں نے کئی کتابیں بھی تصنیف کی مگر سب سے زیادہ مشہور فاربس گنج میں پیش آنے والے واقعہ میں ہوئے، جہاں پولیس کی گولی سے چار بے قصور کی جان چلی گئی تھی اور ایک لاش کو پولیس نے پاؤں تلے روند دیا تھا۔ اس پورے واقعہ کو کتاب کے اندر حقائق اور دلائل کی روشنی میں لکھی گئی تھی۔ جس کے بعد بہار کی سیاست میں ہلچل مچ گئی تھی۔