اردو

urdu

Disaster Situation in Joshimath حکومت نے جوشی مٹھ کو لینڈ سلائیڈ زون قرار دیا

By

Published : Jan 9, 2023, 8:51 AM IST

جوشی مٹھ میں بار بار مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے تباہی کی صورتحال ہے۔ ایسے میں حکومت نے جان و مال کے نقصان سے بچنے کے لیے جوشی مٹھ کو لینڈ سلائیڈ زون قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جوشی مٹھ سے 60 دوسرے مقامات پر منتقل کیا گیا۔Disaster situation in Joshimath

حکومت نے جوشی مٹھ کو لینڈ سلائیڈ زون قرار دیا
حکومت نے جوشی مٹھ کو لینڈ سلائیڈ زون قرار دیا

دہرادون: ریاست اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ شہر میں جان و مال کی حفاظت کے لیے حکومت نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ شہر کے تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر کے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے کو لینڈ سلائیڈ زون قرار دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اتوار کو یہاں تباہ شدہ مکانات سے 60 سے زیادہ خاندانوں کو بچایا گیا ہے۔ جوشی مٹھ کا جائزہ لینے کے بعد واپس آنے والی ماہرین کی ٹیم کی رپورٹ کی بنیاد پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ طویل مدتی حل کے لیے جوشی مٹھ کا باریکی سے جیو ٹیکنیکل اور جیو فزیکل جائزہ لیا جائے گا۔ جن علاقوں میں مکانات میں دراڑیں نہیں ہیں وہاں عمارت کی تعمیر کے لیے ہدایات جاری کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ہی ہائیڈرولوجیکل اسٹڈی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ Joshimath has been declared disaster prone area

گڑھوال کے کمشنر سشیل کمار نے بتایا کہ تباہ شدہ مکانات سے آج 60 خاندانوں کو نکال کر دیگر مقامات پر منتقل کیا گیا اور مزید تقریباً 90 خاندانوں کو نکالنا باقی ہے، انہیں جلد از جلد وہاں سے نکالنا ہوگا۔ کمشنر سشیل کمار نے کہا کہ جوشی مٹھ میں کل 4500 رہائشی عمارتیں ہیں اور ان میں سے 610 میں بڑی دراڑیں پڑ گئی ہیں جس کی وجہ سے وہ رہائش کے قابل نہیں ہیں۔ ابھی بلڈنگ سروے کا کام جاری ہے اور یہ تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقہ جس میں زیادہ تر مکانات میں پہلے دراڑیں پڑی تھیں اور جن مکانات میں حال ہی میں دراڑیں پڑی ہیں وہ تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر تک پھیلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوشی مٹھ میں ایک طویل عرصے سے زمین گرنے کا عمل آہستہ آہستہ جاری ہے، لیکن پچھلے ایک ہفتے میں اس میں اضافہ ہوا ہے اور گھروں، کھیتوں اور سڑکوں میں بڑی دراڑیں نظر آ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:۔Joshimath Land Subsidence جوشی مٹھ لینڈ سلائنڈنگ، مرکزی حکومت نے 6 رکنی ٹیم تشکیل دی

جوشی مٹھ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے فوج نے کرائے کے مکانوں میں رہنے والے اپنے فوجیوں کو اپنے کیمپوں میں منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ جوشی مٹھ میں بھارتی فوج کا ایک بریگیڈ اور انڈو تبت بارڈر پولیس کی ایک بٹالین تعینات ہے۔ جوشی مٹھ انڈو تبت سرحد کے قریب آخری قصبہ ہے۔ یہاں سے نیتی اور مانا وادیاں انڈو تبت کی سرحد سے مل جاتی ہیں۔ اس بٹالین کے کئی جوان جوشی مٹھ میں کرائے کے مکانوں میں رہتے ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے فوج نے جوانوں سے کہا ہے کہ وہ ایسے کرائے کے مکانات کو فوری طور پر خالی کردیں جہاں دراڑیں پڑ رہی ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details