انگلینڈ اور بھارت کے مابین 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اپنا 100 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے کپتان جو روٹ نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل سنچری بنائی۔
انگلینڈ کے کپتان جو روٹ اپنے 100 ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ روٹ نے یہ کارنامہ ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں بھارت اور انگلنڈ کے مابین جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انجام دیا۔
وہیں انگلینڈ نے میزبان بھارت کے ساتھ جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ہفتہ کے روز کھیل کے اختتام تک آٹھ وکٹوں پر 555 رنز کا بڑا اسکور بنا لیا ہے۔