اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi Slams Karnataka Govt کرناٹک میں نوکریوں کی نیلامی ہو رہی ہے، راہل گاندھی - کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کرناٹک کی بی جے پی حکومت نوکریوں اور پولیس سب انسپکٹر کی نوکریوں کی نیلامی کر رہی ہے، مثال کے طور پر ایک معمولی پوسٹ پر تقریباً ایک کروڑ روپے میں بھرتی کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں لوگ کہتے ہیں کہ ریاست میں نوکریوں کے نام پر لوٹ مار ہو رہی ہے۔ ریاستی حکومت میں مختلف عہدوں کے لیے رشوت مقرر ہے۔ Rahul Gandhi Slams Karnataka Govt

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 12, 2022, 5:34 PM IST

نئی دہلی: بھارت جوڑو یاترا کی قیادت کرتے ہوئے کرناٹک میں پد یاترا پر نکلے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ریاست کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نوکریوں اور پولیس سب انسپکٹر کی نوکریوں کی نیلامی کر رہی ہے مثال کے طور پر ایک معمولی پوسٹ پر تقریباً ایک کروڑ روپے میں بھرتی کئے جارہے ہیں۔ahul Gandhi Slams Karnataka Govt

راہل گاندھی نے کہا کہ کرناٹک میں لوگ کہتے ہیں کہ ریاست میں نوکریوں کے نام پر لوٹ مار ہو رہی ہے۔ ریاستی حکومت میں مختلف عہدوں کے لیے رشوت مقرر ہے۔ کس پوسٹ پر نوکری حاصل کرنے کے لیے کتنی رقم ادا کرنی پڑتی ہے۔ کرناٹک میں ملازمتوں کے لیے کمیشن لیا جا رہا ہے۔ اگر سرکاری کام کرنا ہے اور اس کے لیے ٹھیکہ دینا ہے تو اس کے لیے ٹھیکیداروں سے کمیشن لیا جا رہا ہے۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ کرناٹک میں بی جے پی حکومت نوکریوں کی نیلامی کر رہی ہے۔ پولیس سب انسپکٹر کا عہدہ 80 لاکھ روپے میں فروخت، اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے کے لیے سیل، انجینئر کے عہدے کے لیے سیل نوجوان بے روزگاری کی زد میں ہیں، بی جے پی حکومت فروخت کرنے میں مصروف ہے۔ بی جے پی کا ڈبل ​​انجن نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ ساتھ کمیشن بھی کھا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کنیا کماری سے کشمیر تک جاری کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کرناٹک میں ہے اور مسٹر گاندھی ریاست کے مختلف طبقوں کے لوگوں اور تنظیموں سے ملاقات کر رہے ہیں اور ان کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi On Youth نوجوانوں کو نفرت کے شکنجے سے بچانے کی ضرورت، راہل



یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details