جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں نان ویج کھانے کو لے اتوار کے روز تنازع خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا۔ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد اور لفٹ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکن آپس میں لڑ پڑے، جس میں دونوں فریق کو کافی جوٹیں آئی ہیں۔ اس سلسلے میں جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کی قیادت میں طلباء نے دہلی پولیس ہیڈکوارٹر پر احتجاج کیا۔ طلباء جیسے ہی احتجاج کرنے پہنچے تو پولیس نے احتجاج کرنے والے طلباء کو حراست میں لے لیا۔ اس دوران مظاہرین دہلی پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔
احتجاج کر رہے اے آئی ایس اے کے کارکن پرسن جیت نے کہا کہ دہلی پولیس جے این یو میں غنڈہ گردی کرنے والے طلباء کی حفاظت کر رہی ہے۔ پولیس نے ابھی تک ان طلباء کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا مطالبہ ہے کہ پولیس غنڈہ گردی کرنے والے طلباء کو گرفتار کرے۔ انہوں نے پولیس کی کارروائی کی بھی مذمت کی۔
وہیں جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں رام نومی کے دوران ہاسٹل میس میں مبینہ طور پر نان ویجیٹیرین کھانے کے سلسلے میں طلباء کے دو گروپوں کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے بعد پیر کو ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ دہلی پولیس نے بتایا کہ پیر کی صبح جے این یو ایس یو ، ایس ایف آئی، ڈی ایس ایف اور آئسا کے طلباء کے ایک گروپ نے کاویری ہاسٹل میں تشدد کے واقعہ پر نامعلوم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے طلباء کے خلاف شکایت درج کرائی۔ Delhi Police lodge FIR against Unidentified ABVP Students