آج جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قیام کو 101 برس مکمل ہوگئے ہیں۔ آج ہی کے دن اس ادارے کا قیام برطانوی حکومت کے تعلیمی نظام کے خلاف ایک بغاوت کے طور پر کیا گیا تھا۔ اپنے اس کردار کو بخوبی انجام دینے کے بعد یہ یونیورسٹی زینہ بہ زینہ ترقی کرتے ہوئے ملک کی سرفہرست یونیورسٹیز میں شمار کی جانے لگی۔
جامعہ کے قیام کو 101 برس مکمل، جامعہ سے گاندھی کا اہم رشتہ - یونیورسٹی پر فرقہ پرست اور متعصبانہ عناصر
شیخ الجامعہ کی صدارت میں آج جامعہ کیمپس میں 101 ویں یومِ تاسیس کی تقریب منعقد کی گئی جس میں این سی سی کیڈٹ کے ذریعے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی طلبا کی جانب سے متعدد پر فارمنسز بھی پیش کی گئیں۔
jamia-celebration-on-101-foundation
اس یونیورسٹی نے کمزور طبقات خاص طور پر مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسی لیے اس یونیورسٹی پر فرقہ پرست عناصر کی میلی نظر رہتی ہے۔
Last Updated : Oct 29, 2021, 7:28 PM IST