ممبئی:جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ مبینہ امتیازی سلوک پر مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ ہمیں کشمیر سے کنیا کماری تک ملک کو متحد رکھنا ہے۔ میں ایک مسلمان ہوں، لیکن ایک بھارتی مسلمان، میں چینی مسلمان نہیں ہوں۔ انہوں نے یہ باتیں جمعرات کو ممبئی میں چھگن بھجبل کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام کے دوران کہیں۔ اس پروگرام میں شرکت کرنے والے رہنماوں میں شیوسینا کے ادھو ٹھاکرے، نغمہ نگار جاوید اختر اور این سی پی رہنما اجیت پوار شامل تھے۔ Farooq Abdullah React On Parvesh Verma Statement
انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ کشمیر سے کنیا کماری تک ہمیں ملک کو ایک رکھنا ہے۔ میں ایک مسلمان ہوں، لیکن ایک بھارتی مسلمان، میں چینی مسلمان نہیں ہوں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہر کوئی مختلف نظریات کا حامل ہو سکتا ہے، لیکن ہم مل کر اس ملک کو بنا سکتے ہیں اور اسی کو دوستی کہتے ہیں۔ مذہب لوگوں کو ایک دوسرے سے نفرت کرنا نہیں سکھاتا۔ یہ بھارت ہے اور یہ سب کا ہے۔