سرینگر: بی جے پی کے جموں و کشمیر صدر رویندر رینہ نے آج سرینگر میں ایل جی منوج سنہا کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ وادیٔ کشمیر میں تعینات پی ایم پکیج ملازمین کو محفوظ مقامات پر تعینات کیا جائے گا تاکہ وہ محفوظ رہیں لیکن وادی سے باہر ان کو منتقل نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے وفد نے کشمیری پنڈت ملازمین کے تمام مسائل ایل جی کے سامنے رکھے اور جلد ہی ان کی حفاظت اور دیگر مسائل کو حل کیا جائے گا۔ JK BJP president Ravinder Raina meets LG manoj sinha
واضح رہے کہ ضلع بڈگام میں کشمیری پنڈت ملازم راہل بھٹ کی ہلاکت کے سلسلے میں پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن اور بی جے پی کے وفود نے ایل جی منوج سنہا سے سرینگر میں ملاقات کی۔ ان وفود میں پی اے جی ڈی کی سربراہی نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کی جب کہ اس میں بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ بھی شامل تھے۔