انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جموں و کشمیر بینک میں مبینہ دھوکہ دہی معاملہ سے متعلق بنگلور کی ایک مصالحہ بنانے والی نجی کمپنی کے 145کروڑ روپے سے زائد اثاثے ضبط کئے ہیں۔
ای ڈی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے فیکٹری کی عمارت، دکانیں، فلیٹ اور زمین ایس اے راوٹر سپائسز پرائیوٹ لمیٹیڈ وغیرہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ پی ایم ایل اے کے تحت عارضی طور منسلک ہیں۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ منسلک جائیداد کی کل قیمت 145.26 کروڑ روپے ہے۔ ای ڈی اور جموں و کشمیر پولیس کے انٹی کرپشن بیور کی جانب سے کمپنی اور اس وقت کے اعلی عہدیداروں کے خلاف اگست 2019 میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
ایف آئی آر میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ ایس اے راوٹر سپائسز پرائیویٹ لمیٹیڈ نے قرض کو نادہندہ کروایا اور ستمبر 2017 میں اسے یعنی بینک قرضے کو این پی اے یعنی نان پرفارمنگ اثاثہ قرار دیا گیا جبکہ اس وقت نجی کمپنی کے پاس جموں و کشمیر بینک کے 285.81 کروڑ روپے اور شرح سود کی صورت میں 66.91 کروڑ روپے بقایا تھا۔