اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لالو یادو کی ضمانت والی درخواست پر سماعت ملتوی

سی بی آئی کے وکیل نے عدالت سے وقت کا مطالبہ کیا جس پر عدالت نے وقت دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس کی اگلی سماعت 27 نومبر کو ہوگی۔

لالو یادو کی ضمانت والی درخواست پر سماعت ملتوی
لالو یادو کی ضمانت والی درخواست پر سماعت ملتوی

By

Published : Nov 6, 2020, 1:22 PM IST

مشہور چارہ بدعنوانی کیس میں سزایافتہ بہار کے سابق وزیر اعلی اور آر جے ڈی کے سپریمو لالو پرساد یادو کی ضمانت والی درخواست پر آج جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، سماعت کے دوران سی بی آئی کے وکیل نے عدالت سے مزید وقت کا مطالبہ کیا جس کے بعد عدالت نے سی بی آئی مزید مہلت دیتے ہوئے اس کیس کی سماعت کے لیے 27 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے جج اپریش کمار سنگھ کی عدالت میں لالو پرساد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران سی بی آئی نے لالو پرساد کی ضمانت کی درخواست پر اپنا جواب پیش کرنے کے لیے عدالت سے وقت کا مطالبہ کیا، جس کے بعد عدالت نے سی بی آئی کو اپنا جواب داخل کرنے کے لیے مزید دو ہفتوں کا وقت دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:لالو جیل میں ہی رہیں گے، ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی

لالو پرساد کی جانب سے دمکا ٹریزری سے غیر قانونی طور پر نکاسی کے کیس جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی، انہوں نے اپنی درخواست میں عدالت کو بتایا ہے کہ ان کو دی گئی سزا کا نصف کے برابر ہو گئی ہے اس لیے انہیں ضمانت دی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details