بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اتوار کو اسرائیل کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر جا رہے ہیں، جہاں وہ اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اور وزیر خارجہ جیر لاپیڈ سے پہلی مرتبہ ملاقات کریں گے۔
اسرائیل میں نئی حکومت کے قیام کے بعد ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان یہ پہلا اعلیٰ سطحی رابطہ ہوگا۔ ڈاکٹر جے شنکر، اسرائیل کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ مسٹر لیپڈ کی دعوت پر تشریف لا رہے ہیں اور تل ابیب میں ان کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ جے شنکر، اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ ، وزیر اعظم مسٹر بینیٹ ، اسرائیلی پارلیمنٹ کنسیٹ کے اسپیکر اور ملک کے قومی سلامتی کے مشیر ایال ہولاتا سے بھی ملاقات کریں گے۔