اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جاؤڈیکر، نقوی نے لاجپت رائے کو خراج عقیدت پیش کیا۔ - Lajpat Rai death aniversary

لاجپت رائے انڈین نیشنل کانگریس میں ’گرم دل‘ کے تین اہم رہنماؤں میں سے ایک تھے۔ سنہ 1828 میں لالہ لاجپت رائے نے سائمن کمیشن کے خلاف ایک مظاہرے میں حصہ لیا تھا اور اسی دوران پولیس کی لاٹھی چارج میں بری طرح سے زخمی ہو گئے اور بالآخر 17 نومبر 1928 کو انہوں نے آخری سانس لی تھی۔

Lajpat Rai
Lajpat Rai

By

Published : Nov 17, 2020, 2:01 PM IST

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے منگل کے روز پنجاب کیسری لالہ لاجپت رائے کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔


پنجاب کیسری کے نام سے مشہور لالہ لاجپت رائے کی آج 92 ویں برسی ہے۔


پرکاش جاؤڈیکر نے ٹویٹ کیا کہ ’پنجاب کیسری لالہ لاجپت رائے کی برسی پر خراج عقیدت‘۔


مختار عباس نقوی نے کہا کہ ''بھارت کی جنگ آزادی میں مؤثر کردار ادا کرنے والےعظیم مجاہد آزادی، قوم پرستی کے اہم رکن ’پنجاب کیسری‘ لالہ لاجپت رائے جی کی برسی کے موقع پر انھیں خراج عقیدت‘۔


لالہ لاجپت رائے نے پنجاب نیشنل بینک اور لکشمی بیمہ کمپنی کی بنیاد میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ وہ انڈین نیشنل کانگریس میں ’گرم دل‘ کے تین اہم رہنماؤں میں سے ایک تھے۔ سنہ 1828 میں لالہ لاجپت رائے نے سائمن کمیشن کے خلاف ایک مظاہرے میں حصہ لیا تھا اور اسی دوران پولیس کی لاٹھی چارج میں بری طرح سے زخمی ہو گئے اور بالآخر 17 نومبر 1928 کو انہوں نے آخری سانس لی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details