اترپردیش نوئیڈا اسمبلی 61 میں درخواست کے دوسرے دن نوئیڈا نارتھ بلاک کانگریس کے صدر اور نوئیڈا اسمبلی 61 کے سابق امیدوار جاوید خان نے بھی انتخابات کے لئے دعویداری پیش کر دی ہے۔
اترپردیس کانگریس کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا کے حکم پر 2022 کے اسمبلی انتخابات کے لئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ جاوید خان نے سٹی صدر شہاب الدین کو فارم اور درخواست فیس کی بینک تفصیلات سمیت تمام کاغذات حوالے کر دئے ہیں۔
پہلے دن یعنی گزشتہ کل آل انڈیا کانگریس کے رکن ایڈوکیٹ دینش اوانا اور اترپردیش کانگریس کمیٹی کے رکن پنڈت پرمود شرما نے درخواست دی۔ اب تک تین رہنما اپنی دعویداری پیش کر چکے ہیں۔