اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جونپور: راستے کی زمین کو لیکر بھائی نے بھائی کا قتل کیا - urdu news

نوادہ گاؤں میں لال جی اور اس کے چھوٹے بھائی رامجیت کے درمیان راستہ کو لےکر کافی دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا۔ آج صبح راستے سے لال جی کے خاندان کے افراد جارہے تھے کہ رامجیت یادو اور اس کے خاندان کے افراد نے لاٹھیوں اورتیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کی وجہ سے لال جی یادو 55 سالہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

جونپور:راستے کی زمین کو لیکر بھائی نے بھائی کا قتل کیا
جونپور:راستے کی زمین کو لیکر بھائی نے بھائی کا قتل کیا

By

Published : Nov 9, 2021, 1:17 PM IST

اتر پردیش کے ضلع جونپور میں دو حقیقی بھائیوں میں راستہ کی زمین کو لےکر آپس میں جھگڑا ہوا اور معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا، مقتول کی بیوی، بیٹی اور بہو کو بھی شدید زخمی کردیا۔

جونپور:راستے کی زمین کو لیکر بھائی نے بھائی کا قتل کیا

نوادہ گاؤں میں لال جی اور اس کے چھوٹے بھائی رامجیت کے درمیان راستہ کو لےکر کافی دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا۔ آج صبح راستے سے لال جی کے خاندان کے افراد جارہے تھے کہ رامجیت یادو اور اس کے خاندان کے افراد نے لاٹھیوں اور تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کی وجہ سے لال جی یادو 55 سالہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔



لال جی یادو کی بیوی پرمیلا، بیٹا جتیندر، بیٹی سونم اور بہو سنیتا بچانے کے لیے آگے بڑھیں تو انہیں بھی مار پیٹ کرکے بری طرح زخمی کردیا گیا۔ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو پہلے ابتدائی صحت مرکز کرنجا کلاں پہنچایا۔ جہاں ڈاکٹروں نے حالت نازک دیکھتے ہوئے تمام زخمیوں کو ضلع اسپتال ریفر کردیا۔

موت کی اطلاع ملتے ہی پولیس فورس گاؤں پہنچی اور لاش کرنجا کلاں اسپتال پہونچایا وہیں پر پنچ نامے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا، اس سلسلہ میں پولیس نے 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details