اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے پروفیسر ستیش دھون کو ان کی سالگرہ پرخراج عقیدت پیش کیا - پروفیسر ستیش دھون

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سنیچر کے روز ٹویٹ کر کےکہا ’’ پروفیسر وکرم سارا بھائی کی طرح ہی پروفیسر دھون بھی اسرو کے بانی ارکان میں سے ایک تھے اور ملک کی آزادی کے بعد ابتدائی دہائیوں میں انہوں نے ہندوستانی خلائی پروگرام ایک نئی شکل دی ‘‘۔

ڈاکٹر جتیندرسنگھ
ڈاکٹر جتیندرسنگھ

By

Published : Sep 25, 2021, 2:32 PM IST

مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نامور ہندوستانی راکٹ سائنسدان، انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے سابق چیئرمین پدم وبھوشن پروفیسر ستیش دھون کو ان کی سالگرہ پرا نہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سنیچر کے روز ٹویٹ کر کےکہا ’’ پروفیسر وکرم سارا بھائی کی طرح ہی پروفیسر دھون بھی اسرو کے بانی ارکان میں سے ایک تھے اور ملک کی آزادی کے بعد ابتدائی دہائیوں میں انہوں نے ہندوستانی خلائی پروگرام ایک نئی شکل دی ‘‘۔

پروفیسر ستیش دھون 25 ستمبر 1920 کو سرینگر میں پیدا ہوئے اور انہوں نے بی اے ، ایم اے ، بی ای (1945) ایروناٹیکل انجینئرنگ میں ایم ایس میں (1947) ایروناٹکس اور ریاضی میں پی ایچ ڈی (1951) سکول آف پنجاب یونیورسٹی لاہور (غیر منقسم ہندوستان)، مینیسوٹا یونیورسٹی،منیاپولس؛ کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے تعلیم حاصل کی ۔ وہ ہندوستان کے مشہور راکٹ سائنسدان تھے جنہوں نے ملک کے خلائی پروگرام کو نئی بلندیوں پر لے جانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں:ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا اپوزیشن پر سخت حملہ

انہوں نے 1972 میں انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے چیئرمین کے طور پر ہندوستانی خلائی پروگرام کےبانی وکرم سارا بھائی کی جگہ لی۔ انہوں نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس میں کئی مثبت تبدیلیاں کیں اور ملک کے علاوہ غیر ملکی صلاحتوں کو ملک کو بھی اس میں شامل کیا۔ پروفیسر دھون نے نئے شعبے بھی قائم کیے تھے اور طلباء کو نئی تحقیق کے لیے راغب کیا تھا ۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details