اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Shinzo Abe Murder Case شنزو قتل کیس میں جاپانی پولیس چیف استعفیٰ دیں گے - شنزو قتل کیس

جاپان کے نیشنل پولیس چیف اٹارو ناکامرا نے کہا ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم شنزو آبے کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے کے لیے مستعفیShinzo Murder Case ہو جائیں گے۔

Shinzo Abe Murder Case
شنزو قتل کیس میں جاپانی پولیس چیف استعفیٰ دیں گے

By

Published : Aug 25, 2022, 4:05 PM IST

Updated : Aug 25, 2022, 7:29 PM IST

ٹوکیو: جاپان کے نیشنل پولیس چیف اٹارو ناکامرا نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ سابق وزیر اعظم شنزو آبے کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے کے لیے مستعفی ہو جائیں گے۔ ناکامرا نے تاہم یہ نہیں بتایا کہ وہ سرکاری طور پر کب استعفیٰ دیں گے۔Shinzo Murder Case

فاکس نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق، ناکامرا نے یہ اعلان اپنی ایجنسی کی طرف سے اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد کیا، جس میں کہا گیا کہ گزشتہ آٹھ جولائی کو مغربی جاپان کے شہر نارا میں ایک پروگرام سے خطاب کے دوران پولیس آبے پرحملہ اور ان کی جان بچانے میں ناکام رہی۔Shinzo Murder Case

پولیس رپورٹ میں آبے کی پولیس سیکیورٹی میں خامیوں کا ذکرکیاگیا ہے جس کی وجہ سے مبینہ حملہ آور کو ان پرپیچھے سے حملہ کرنے کا موقع ملا۔ پولیس نے مبینہ بندوق بردار تیتسویا یاماگامی کو جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیاتھا۔ یاماگامی نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ وہ آبے کے یونیفیکیشن چرچ سے تعلق کی وجہ سے نفرت کرتاتھا، اسی لئے انہیں اپنا نشانہ بنایا۔Shinzo Murder Case

یہ بھی پڑھیں: Shinzo Abe: شنزو آبے جاپان کے سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم تھے

پولیس کو شبہ ہے کہ آبے کو گولی مارنے کے لیے استعمال ہونے والی بندوق گھر میں بنائی گئی تھی، کیونکہ فائرنگ کے وقت اس سے بڑی مقدار میں دھواں نکلتا تھا۔ آبے 2012 سے لگاتار آٹھ سال تک جاپان کے وزیر اعظم رہے اور انہوں نے سب سے طویل عرصے تک ملک کی خدمت کی۔Shinzo Murder Case

یواین آئی

Last Updated : Aug 25, 2022, 7:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details