وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز کہا کہ جن دھن اسکیم سے ملک کے ترقیاتی سفر میں تبدیلی آئی ہے اور اس نے کئی بھارتیوں کو بااختیار بنایا ہے۔حکومت کی اہم مالی شمولیت اسکیم جن دھن کے سات سال مکمل ہونے کے موقع پر مودی نے سلسلہ وار ٹویٹ کر کے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا ’’ آج’ پردھان منتری جن دھن یوجنا‘ کے سات سال مکمل ہوچکے ہیں۔ اس اسکیم نے ملک کے ترقیاتی سفر کا راستہ بدل دیا ہے۔ اس نے مالی شمولیت کو یقینی بنایا ہے اور بہت سے بھارتیوں کی زندگیوں کو بااختیار بنایا ہے۔ ساتھ ہی اس اسکیم کے ذریعے شفافیت میں بھی اضافہ ہوا ہے ‘‘۔