کورونا وبا کے سبب طویل وقفے کے بعد اسٹیڈیم کا نیا انڈور ہال 56 ویں جونیئر نیشنل آرٹسٹک، 25 ویں ریدمک نیشنل (مرد اور خواتین) جمناسٹک چیمپئن شپ اور کھیلو انڈیا یوتھ گیمز (سلیکشن ٹرائل) مقابلوں کی میزبانی کرے گا ۔ 26 نومبر تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں ملک بھر سے تقریباً 26 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
جموں و کشمیر جمناسٹک ایسوسی ایشن کے صدر اور جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے سابق سکریٹری کرن وٹل نے اس بارے میں یو این آئی کو بتایا کہ یہ ریاست میں منعقد ہونے والا یہ ایک بڑا مقابلہ ہوگا، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے 600 جمناسٹ حصہ لیں گے۔ جمناسٹک کے لیے فرانس سے منگائے گئے عالمی سطحی انفراسٹرکچر کو چیمپئن شپ کے انعقاد میں استعمال کیا جائے گا۔