جموں: جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں ایک خاتون ڈاکٹر پر چاقو سے حملہ کرکے مبینہ طور پر ہلاک کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ ہولی تہوار کے موقع پر اپنے دوست سے ملنے آئی تھی، جہاں اس پر چاقو سے حملہ کرکے اس کو مبینہ طور پر ہلاک کردیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کی۔ جموں کے جانی پور علاقے میں ایک خاتون ڈاکٹر کو اس کے ساتھی نے چاقو سے حملہ کر کے مبینہ طور پر قتل کر دیا۔ اس کے بعد ملزم نے خود کو بھی شدید زخمی کر لیا۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت 26 سالہ ڈاکٹر سمیدھا ولد کمل کشور شرما ساکن تالاب تلو (جموں) کے طور پر ہوئی ہے جبکہ ملزم کی شناخت جوہر گنائی ولد محمود گنائی ساکنہ بھدرواہ کے طور پر ہوئی ہے جو کہ پامپوش کالونی، جانی پور، جموں کا رہنے والا ہے۔
Man Kills Female Friend جموں میں دوست کے ہی ہاتھوں خاتون ڈاکٹر کا مبینہ قتل - جموں میں خاتون ڈاکٹر کا مبینہ طور پر قتل
جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں کے جانی پور علاقہ میں ایک خاتون ڈاکٹر کو اس کے دوست نے گھر بلا کر مبینہ طور پر قتل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون پر چاقو سے حملہ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ Woman doctor allegedly killed in Jammu
مزید پڑھیں:۔رامپور میں خاتون کا قتل، ملزم گرفتار
جانی پور پولیس کو کل شام ملزم کے ایک رشتہ دار کی طرف سے ایک فون کال موصول ہوئی کہ مذکورہ شخص نے اپنے فیس بک پیج پر شیئر کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی سے تنگ آکر خودکشی کرنے جارہا ہے، جس کے بعد فوری طور پر پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم ایس ایچ او انسپکٹر وجے کمار کی قیادت میں جانی پور پمپوش کالونی میں ملزم کے گھر پہنچی، جہاں گھر کا مین گیٹ باہر سے بند پایا گیا تاہم گیٹ کو پولیس نے زبردستی کھولا اور پولیس ٹیم گھر میں گھس گئی، جہاں ملزم کو تشویشناک حالت میں دیکھ کر حیران رہ گئی، جس کے پیٹ میں چاقو کے وار سے زخم تھے اور اس کی ساتھ دوست ڈاکٹر سمیدھا کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لڑکی کے پیٹ میں بھی چاقو کے زخم تھے۔ ملزم اور لڑکی کی لاش کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال جموں پہنچایا گیا، جہاں ملزم اب بھی آئی سی یو میں داخل ہے کیونکہ اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تاہم متوفی لڑکی کی لاش اس کے گھر والوں کے حوالے کر دی گئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں سیکشن 302 کے تحت ایف آئی آر نمبر 27/2023 پولیس اسٹیشن جانی پور میں درج کی ہیں اور مزید تفتیش شروع کردی گئی۔