جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ خطہ میں 169 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے۔ تازہ معاملات کے ساتھ ہی کیسز کی مجموعی تعداد 325148 ہو گئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں سرگرم معاملات کی تعداد 1276 ہیں۔
خطہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 103 افراد صحتیاب ہوئے جس کے ساتھ ہی 319465 افراد صحتمند ہو گئے ہیں۔
خطہ میں اب تک 4407 افراد کورونا کے شکار ہو گئے ہیں۔ جموں میں 2166 اور کشمیر میں 2241 افراد کورونا سے انتقال کر گئے۔