راجوری: جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے ضلع راجوری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ضلع ہیڈ کوارٹر راجوری میں علما کرام سے خصوصی بات چیت کی۔ اسکے بعد انہوں نے خطہ پیرپنچال کی مشہور درگاہ حضرت بابا غلام شاہ بادشاہ شاہدرہ شریف پر حاضری دی اور ملک و جموں و کشمیر میں امن و امان کی دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد خطہ پیرپنچال کا یہ پہلا دورہ تھا۔ Drakshana Andrabi visit to Rajouri
Chairpersion waqaf board jk visit Rajouri: جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن کا راجوری دورہ - درگاہ شاہدرہ شریف کا جائزہ
جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے راجوری کی مختلف درگاہوں میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور درگاہ شاہدرہ شریف کا خصوصی جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے مقامی لوگوں کی پریشانیوں کو سنا اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ Chairpersion waqaf board jk visit Rajouri
مزید پڑھیں:۔ khiram dargah: کھرم درگاہ کو وقف بورڈ کی تحویل میں دینے کے خلاف لوگوں میں ناراضگی
اس دوران انہوں نے راجوری کی مختلف درگاہوں میں کام کاج کا جائزہ لیا اور درگاہ شاہدرہ شریف کا خصوصی جائزہ لیا۔ انہوں نے مقامی لوگوں کی پریشانیوں کو سنا اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ اب جموں و کشمیر میں لوگوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرائے گا۔ جن لوگوں نے وقف بورڈ کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے، ان کو جلد از جلد واپس لیا جائے گا اور بہت جلد درگاہ شاہدرہ شریف کے نام پر وقف بورڈ ایک کینسر ہسپتال تعمیر کرائے گا، جس سے عوام کو فائدہ ہوگا۔ وہیں مقامی لوگوں نے درگاہ سے متعلق ہوئے بتایا کہ یہاں زائرین کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں ہوتی اور ہرقسم کی سہولیات فراہم کرائی جاتی ہے۔