نئی دہلی:کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے اتوار کو جموں و کشمیر میں مبینہ تجاوزات کے خلاف جاری انہدامی کارروائی پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر نے روزگار، بہتر کاروبار اور محبت چاہا تھا، لیکن اس کے بجائے اسے "بی جے پی کا بلڈوزر" ملا۔ قابل ذکر ہے کہ یو ٹی میں بڑے پیمانے پر جاری انہدامی کارروائی پر کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی سمیت خطے کی تمام بڑی پارٹیوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کانگریس رہنما راہل گاندھی نے جموں و کشمیر میں جاری انہدامی کارروائی پر ٹویٹ کیا کہ ''جموں و کشمیر کو روزگار، بہتر کاروبار اور محبت کی ضرورت تھی، لیکن اسے کیا ملا؟ بی جے پی کا بلڈوزر!'' انہوں نے کہا کہ ''وہاں کے لوگوں نے جس زمین کو کئی دہائیوں تک اپنی محنت سے سینچا، وہ ان سے چھینی جا رہی ہے۔ امن اور کشمیریت کا تحفظ لوگوں کو جوڑنے سے ہوگا، توڑنے اور تقسیم کرنے سے نہیں۔'' راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ میڈیا ایک رپورٹ بھی منسلک کی، جس کے مطابق جموں و کشمیر میں انہدامی کارروائی کے تئیں لوگوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:
Demolition Drive Resumed in Jammu: جموں میں انہدامی کارروائی دوبارہ شروع کی گئی