جموں: کانگریس نے بی جے پی کو لشکر طیبہ کے کمانڈر طالب حسین شاہ کی بی جے پی رینک میں موجودگی پر آڑے ہاتھوں لیا اور بی جے پی سے 'جموں و کشمیر سے لے کر راجستھان کے ادے پور تک عسکریت پسندوں کے روابط' کے بارے میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی لیڈروں اور وزیر داخلہ امت شاہ سے عسکریت پسند نے ملاقات کیسے کی؟۔'JK Congress On BJP
جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان رویندر شرما JK Congress Committee spokesperson Ravinder Sharma نے کہا کہ لشکر طیبہ کا کمانڈر اگر بی جے پی کے ساتھ منسلک ہے تو اس کی تحقیقات کرنا ضروری ہے، کیونکہ حکمران جماعت بی جے پی کی صفوں میں شامل یہ عسکریت پسند، جموں کشمیر اور ملک کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ تھا۔
بی جے پی یو ٹی کے صدر رویندر رینا، لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ جگل کشور شرما بشمول ملک کے وزیر داخلہ سمیت بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ عسکریت پسند کی تصویروں کا ذکر کرتے ہوئے جموں کشمیر ریاستی کانگریس کمیٹی کے ترجمان رویندر شرما نے کہا کہ بی جے پی اب سچ کو جھوٹ میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ ان کے کنکشن ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ Ravinder Sharma Slams BJP