اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Mehbooba Mufti Hits BJP بی جے پی ایک دن بھارت کا آئین اور قومی پرچم ختم کر دے گی، محبوبہ مفتی - مفتی سعید کی برسی

محبوبہ مفتی نے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقہ میں اپنے والد اور پی ڈی پی کے بانی مرحوم مفتی محمد سعید کی ساتویں برسی کے موقع پر خطاب کے دوران کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کا آئین ختم کیا ہے اور ایک دن یہ ملک کا آئین بھی ختم کردے گی۔ BJP to Abolish Constitution one Day

Mehbooba Mufti Hits BJP
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی

By

Published : Jan 7, 2023, 2:24 PM IST

Updated : Jan 7, 2023, 3:03 PM IST

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی

اننت ناگ: پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ 'یہ وہ ہندوستان نہیں ہے جس میں عدالتیں انصاف کرتی تھیں اور میڈیا کا کردار غیر جانبدارانہ ہوا کرتا تھا۔ بی جے پی نے ملک میں ایسا ماحول بنایا ہے کہ آج کی عدالتیں بے قصوروں کو ضمانت دینے سے بھی گھبراتی ہیں جس کا اعتراف خود سابق چیف جسٹس آف انڈیا نے کیا ہے جبکہ میڈیا بھی آج بی جے پی کے خوف سے اپنے فرائض بھول گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی دوہری پالیسی اپنا رہی ہے۔ ایک طرف کہا جاتا ہے کہ 370 منسوخ کرنے کے بعد جموں و کشمیر کے حالات ٹھیک ہوئے ہیں تو دوسری جانب کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کیا گیا ہے اور یہاں مزید سکیورٹی کو تعینات کیا جا رہا ہے۔ Mufti Saeed Death Anniversary

یہ بھی پڑھیں: Mufti Mohammad Sayeed Death Anniversary آج مفتی محمد سعید کی ساتویں برسی

محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگر واقعی میں یہاں کے حالات ٹھیک ہیں تو فوج کو بیرکوں میں رکھنا چاہئے اور افسپا کو ہٹانا چاہیے لیکن بی جے پی اس کے بجائے یہاں کے لوگوں کے ہاتھوں میں بندوق تھمانا چاہتی ہے، یہاں کے عوام پر ساتھ ظلم و ستم ڈھائے جا رہے ہیں۔ نوجوانوں کی گرفتاریوں جاری ہیں،ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے اور یہاں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ 'ہم نے مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام کے ہندوستان سے ہاتھ ملایا تھا لیکن بی جے پی نے اسے گوڈسے کا ہندوستان بنا دیا۔ بی جے پی نے جموں و کشمیر کا آئین ختم کیا، آنے والے وقت میں یہ ہندوستان کا آئین بھی ختم کردیں گے، بی جے پی نے ہم سے ہمارا پرچم چھین لیا آنے والے وقت میں یہ قومی پرچم بھی بدل دیں گے۔

Last Updated : Jan 7, 2023, 3:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details